پنجاب بھر میں723ٹریفک حادثات میں13ا فراد جاں بحق،909زخمی

پیر 11 جولائی 2016 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز723ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں13افراد جاں بحق جبکہ 909زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ231افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران13افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 332 ڈرائیورز32 کم عمرڈرائیور،461مسافراور116پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ128ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت165متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد53حادثات میں62متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ48 حادثات میں52متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

ان ٹریفک حادثات کے کل909متاثرین میں685مرد اور223خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں125افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور607فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 177زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں595موٹر سائیکلز،90آٹو رکشے،93موٹر کاریں،08مسافربسیں،18ٹرک اور87دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :