وزیر اعظم کی پی آئی اے کے خصوصی بوئنگ طیارے کے ذریعے ملک واپسی کے اقدام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 11 جولائی 2016 18:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) وزیر اعظم کی پی آئی اے کے خصوصی بوئنگ طیارے کے ذریعے ملک واپسی کے اقدام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی طرف سے دائر متفرق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ، انکے اہل خانہ کی ملک واپسی کیلئے خصوصی طور پر پی آئی اے کا بوئنگ 777طیارہ لندن بھجوایا گیا جس پر قومی خزانے سے خطیر رقم خرچ ہوئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کو اپنے بیرون ملک علاج کے لئے تمام اخراجات خود برداشت کرتے ہوئے قومی خزانے پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی وزیر اعظم سے پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے واپسی پر اٹھنے والے تمام اخراجات وصول کئے جائیں اور اس رقم کو قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔