آئی جی سندھ کا بدنام زمانہ ڈکیت کی ہلاکت /گرفتاری پر ایس ایس پی دادو اور ایس ایس پی مٹیاری سمیت پولیس ٹیم کے لئے انعام کا اعلان

پیر 11 جولائی 2016 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے متعلقہ حدود میں علیحدہ علیحدہ پولیس مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت کی ہلاکت/گرفتاریوں پر ایس ایس پی دادو اور ایس ایس پی مٹیاری اور پولیس ٹیمز کے لیئے د و دو لاکھ نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کرتے ہوئے اے آئی جی آپریشنز سندھ کو اس ضمن میں احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری تفصیلات میں بتایا کہ ایس ایس پی دادو منیر شیخ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ایک خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کی جس پر پولیس مقابلے کے نتیجے میں پولیس کو متعدد سنگین جرائم میں مطلوب ڈاکو بشیر عرف بشو چانڈیو ہلاک ہوا جس کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت سندھ نے انعام کا اعلان کررکھا تھا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اسی طرح مذید ایک خفیہ اطلاع پر ایس ایس پی مٹیاری ظفر اقبال ملک اور ان کی ٹیم نے تھانہ سالارو کی حدود میں ہونیوالے پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ڈاکو بلاول ولد سہراب محمدانی کو گرفتار کیا جس کی گرفتاری پر حکومت سندھ نے دس لاکھ روپئے انعام مقرر کر رکھا تھا ۔

ترجمان کے مطابق مذید ایک مقابلے میں پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم منٹھار علی عرف جانی ماچھی ولد علی اکبر ماچھی کو بھی گرفتار کیا گیا ۔مذکورہ ڈکیت / ملزم ڈسٹرکٹ شہید بینظیرآباد کے علاوہ ڈسٹرکٹ مٹیاری کے تھانہ جات سعیدآباد اور بھٹو فاریسٹ کی حدود میں وارداتیں کیا کرتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :