عبدالستار ایدھی کی روح کو ایصال ثواب کیلئے مسلم لیگ ہاؤس میں دعائیہ تقریب

پیر 11 جولائی 2016 18:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے آرگنائز میاں محمد منیر کی زیر صدارت عبدالستار ایدھی کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے مسلم لیگ ہاؤس میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں سہیل اصغر اعوان، ،ناصر رمضان گجر،انجینئر شہزاد الہٰی ،آمنہ الفت، رانا ریاض،سہیل چیمہ، سجاد بلوچ،نصیر آرائیں،ارشد شاہ، شیخ عمر،میاں کامران سیف، وسیم رومی،اعجاز چوہدری ،اسلم گل ،شہزاد خان،زیبا احسان، سعیدہ عزیز،رحمان شاہ،محمد فاروق و دیگر کارکنوں نے بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عبدالستار ایدھی کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے میاں محمد منیر نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی بے سہارا لوگوں کے محسن تھے انہوں نے اپنی ساری عمر بلاامتیاز انسانیت کی خدمت کی ،ان کے عوامی فلاح وبہبود کے ادارے ایدھی ایمبولینس سروس،ایدھی ہومزو دیگر ادارے ان کی ہمیشہ یاد دلاتے رہینگے۔انہوں نے ساری عمر سادہ زندگی بسر کی جو ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ عنوان :