ماہِ جون 2016کے دوران لاہور پولیس کی شاندار کارکردگی ،65گینگز کے157ملزمان گرفتار،170مقدمات ٹریس ،74 لاکھ سے زائدرقم برآمد
1237اشتہاری و عدالتی مفروران گرفتار،ون ویلنگ ، پتنگ بازی ، ہوائی فائرنگ ، منشیات، قمار بازی ،گداگری، پرائس کنٹرول،قحبہ خانہ،میرج،پرائس کنٹرول اور فارنرایکٹ کی خلاف ورزی پرمقدمات درج، ملزمان گرفتار
پیر 11 جولائی 2016 18:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) قائمقام ڈی آئی جی آپریشنزمنتظر مہدی کی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ جون کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے65گینگز کے157ممبران کو گرفتار کیا اوران کے خلاف مختلف نوعیت کے170مقدمات ٹریس ہوئے ان گینگزکی برآمدگی تقریباَ74لاکھ سے زائد ہے۔
اسی طرح جون میں مجموعی طور پر203اشتہاری اور1034عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قائمقام ڈی آئی جی آپریشنزمنتظر مہدی نے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت دی تھیں کہ وہ شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ جون کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے65گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے157ممبران کو گرفتار کیاگیا جبکہ ان کیخلاف170مقدمات ٹریس ہوئے اور203اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے41،Bکیٹیگری کے162اور1034عدالتی مفروران،Aکیٹیگری کے41اور Bکیٹیگری کے993شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.