Live Updates

عدالت عالیہ سابق چیف جسٹس صاحبان اور ججز کے اعزاز میں دعوت عید کا اہتمام

پیر 11 جولائی 2016 18:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان اور جج صاحبان کے اعزاز میں دعوت عید کا اہتمام کیا گیا جس میں جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے، جسٹس ریٹائرڈ سید جمشید علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ فلک شیر، جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی،جسٹس ریٹائرڈ اعجاز نثار سمیت دیگر سابق جج صاحبان نے شرکت کی۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :