محکمہ تعلیم نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے پیپر چیک کرنے والے اساتذہ پر دس فیصد ٹیکس عائد کر دیا

ہیڈ ایگزامینرز اور اسسٹنٹ ایگزامینرز کو ایک پیپر چیک کرنے کا معاوضہ دو سے لیکر پانچ روپے تک ادا کیا جاتا ہے‘ کٹوتی اساتذہ کے معاوضوں سے کی جائے گی

پیر 11 جولائی 2016 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) محکمہ تعلیم نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے پیپر چیک کرنے والے اساتذہ پر دس فیصد ٹیکس عائد کر دیا جبکہ کٹوتی اساتذہ کے معاوضوں سے کی جائے گی، ایگزامینرز نے پیک حکام سے ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن کے تحت ہونے والے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے پیپر چیک کرنے والے اساتذہ پر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پانچویں اور آٹھویں جماعت کے انشائیہ اور معروضی پیپرچیک کرنے والے اساتذہ پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہوگا اوریہ کٹوتی اساتذہ کو ادا کیے جانے والے معاوضوں سے کی جائے گی پیک ذرائع کے مطابق ہیڈ ایگزامینرز اور اسسٹنٹ ایگزامینرز کو ایک پیپر چیک کرنے کا معاوضہ دو سے لیکر پانچ روپے تک ادا کیا جاتا ہے ۔ ایگزامینرزنے معمولی معاوضے میں سے ٹیکس کٹوتی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے پیک حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کٹوتی کو فوری بند کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :