دبئی:اتصالات نے ایچ ڈی کالنگ کی سہولت دینے کا عندیہ دے دیا

پیر 11 جولائی 2016 18:19

دبئی:اتصالات نے ایچ ڈی کالنگ کی سہولت دینے کا عندیہ دے دیا

دبئی : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء): متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنی اتصالات نے موبائل صارفین کی طرف سے وائس کالنگ میں خرابیوں کو دور کرنے کے لیے اور موبائل صارف کی آواز کو بہتر سے بہتر طریقے سے دوسرے موبائل صارف تک پہنچانے کے لیئے ایچ ڈی کالنگ کی سہولت فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ لیکن ایچ ڈی کالنگ کی سہولت کچھ سمارٹ فون پر ہی میسر ہو گی۔

نئی سہولت سام سنگ گلیکسی ایس 6اور ایس 6ایج پر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

کیونکہ ان میں متعدد ایسے فیچر شامل ہیں جو ایچ ڈی کال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس نئی سہولت سے 95فیصد آبادی فائدہ اٹھا سکے گی۔اسکے علاوہ نئی سہولت سے کال کرنے کے وقت میں کمی ہو گی اور جلد سے جلد کال کنیکٹ ہو جائے گی ، جو عموماََ دوسرے سیٹوں کی وجہ سے نہیں ہوتی۔اتصالات نے اس نئی سروس کا نام ”VolTE“ رکھا ہے۔جس کے مطلب ہے ”Voice over LTE“ ۔ جتنے بھی 4 جی نٹیورک استعمال کرنے والے صارفین ہیں ، وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔لیکن ان کے پاس سام سنگ کا ایس 6یا ایس6ایج موبائل ہو نا ضروری ہے۔