نالوں کی صفائی کو متواتر جاری رکھ کر نالے کلیئر رکھے جائیں ،موجود تجاوزات کوبھی ختم کیاجائے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

پیر 11 جولائی 2016 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے کہاہے کہ بلدیہ شرقی میں نالوں کی صفائی کا کام ترجیحی بنیادوں پر کرواکر متوقع برسات سے نبردآزما ہونے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں ، کوشاں ہیں کہ بہتر انتظامات کے ذریعے عوام کو ریلیف پہنچایا جائے ان خیالات کااظہار انھوں نے سپریٹنڈنگ انجینئر مبین شیخ ، ایکس ای این بی اینڈ آرجمشید زون شاہد اشرف چوہدری ،ڈائریکٹر سالڈویسٹ جمشید زون جاویدکلوڑ،ڈپٹی ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ جمشیدزون امیر اعظم کے ہمراہ اقراء یونیورسٹی ایکسپریس وے اور منظور کالو نی کے طویل نالے کی صفائی کے کام کے معائنے کے دوران کیا انھوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ نالوں کی صفائی کو متواتر جاری رکھ کر نالوں کو کلئیر رکھاجائے اور نالوں پر موجود تجاوزات کوبھی ختم کیاجائے اس موقع پر ایکس ای این بی اینڈآر شاہد اشرف چوہدری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کونالہ صفائی کے امور کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا اوربتایا کہ نالہ صفائی کے کاموں کوبدستور جاری رکھ کر کوشش کی جارہی ہے کہ برسات کی صورت میں نالے رواں دواں رہیں۔