آؤٹ آف ٹرن پروموش کا معاملہ ، رینکرز ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے تک پر امن رہنے کا فیصلہ

ملک اور محکمے کیلئے کی خدمت کے نتیجے میں ایسا سلوک نا انصافی ہے ،بحالی نہیں ہوتی قانونی جنگ جاری رہے گی ‘ ریاض شاہ

پیر 11 جولائی 2016 17:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) آؤٹ آف ٹرن پروموش کے معاملے پر رینکرز ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک پر امن رہنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آؤٹ آف ٹرن پروموش کی زد میں آنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی تنظیم رینکرز ایسوسی ایشن کا اجلاس داتا دربار میں ہوا جس کی صدارت ڈی ایس پی ریاض شاہ نے کی جبکہ اجلاس میں سابق ایس پی سی آئی اے عمر ورک ، جماعت علی شاہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آؤٹ آف ٹرن پروموش کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل کا جب تک فیصلہ نہیں آجاتا اس وقت پرامن رہا جائے گا ۔ اس موقع پر ریاض شاہ کا کہنا تھا کہ ملک اور محکمے کے لئے نیک نیتی سے خدمت کرتے ہوئے قربانیاں دیں اور گولیاں کھا کر زخمی بھی ہوئے لیکن ہمارے ساتھ اس طرح کا سلوک نا انصافی ہے ۔ جب تک بحالی نہیں ہوتی قانونی جنگ جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :