Live Updates

’’کر پشن بچاؤ ‘‘ٹی اوآرز قوم اور اپوزیشن کیلئے کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گے‘ چوہدری محمدسرور

حکمران ملکی ترقی چاہتے ہیں تو کر پشن اور بد عنوان لوگوں کا تحفظ کر نا چھوڑ دیں ‘مرکزی رہنما تحریک انصاف

پیر 11 جولائی 2016 17:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ’’ کر پشن بچاؤ ‘‘ حکومتی ٹی اوآرز قوم اور اپوزیشن کے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گے،(ن) لیگ کو حکومت اور کر پشن میں سے کسی کا انتخاب کر نا ہوگا ، حکمران ملکی ترقی چاہتے ہیں تو کر پشن اور بد عنوان لوگوں کا تحفظ کر نا چھوڑ دیں ،حکومتی پا لیسوں کے خلاف اپوزیشن جماعتیں او ر عوام ایک پیج پر ہیں ‘ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی سے ہی ملکی مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے،ملک میں طاقتوار اور عام آدمی کیلئے الگ قانون کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا،کر پشن کر نیوالے ہر شخص کااحتساب ضروری ہو چکا ہے۔

منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپنے حق کیلے احتجاج کر نا ہر پاکستانی کا آئینی اور جمہو ری حق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا بازار ختم نہیں ہو گا اس وقت تک ترقی اور خوشحالی بھی نہیں آئیگی اس لیے (ن) لیگ کو اگر ملک اور جمہو ریت عزیز ہے تو انکو کر پشن اور حکومت میں سے کسی ایک کا انتخابات کر نا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام پا لیسوں سے ہر پاکستانی تنگ آچکا ہے اور تبدیلی کیلئے تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑا ہے اور پوری قوم پانامہ لیکس پرایسے ٹی اوآرز چاہتی ہے جس سے کرپشن کر نیوالوں کو انکے انجام سے دوچار کیا جاسکے اور کر پشن کی دولت واپس قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹی اوآرز میں (ن) لیگ کی ضد اور ہٹ دھر می سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات