لگتا ہے نیب ملزمان کیساتھ دوستانہ میچ کھیلنے میں مصروف ہے، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی

نیب خود عدالت کو موقع دیتا ہے کہ ملزم کو فائدہ دیا جائے، چیف انجینئر کی ضمانت منسوخی کیس میں ریمارکس

پیر 11 جولائی 2016 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی ۔2016ء ) سپریم کورٹ میں سابق چیف انجینئر این ٹی ڈی سی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرسماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نیب پر برس پڑے اور سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے نیب ملزمان کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلنے میں مصروف ہے،نیب خود عدالت کو موقع دیتاہے کہ ملزم کو فائدہ دیا جائے،عدالت کو کہا جاتا ملزم نے سنگین جرم کیا ،ملزم کے جرم کا عدالت کو نہیں بتایاجاتا نیب ملزم گرفتار کرلیتا ہے لیکن ریفرنس فائل نہیں کرتا، جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو 45دن حراست میں رکھ کر بھی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا ،نیب کے تفتیشی آتے ہیں نہ ہی عدالت کو ریکارڈ دکھایاجاتا ہے ،کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس عظمت سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔

(جاری ہے)

مقدمہ کی کارروائی شروع ہو تونیب کے وکیل نے عدالت عظمیٰ سے ملزم کی درخواست ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کا جرم کیا ہے عدالت نے مقدمہ کا ریکارڈ کا جائزہ لینے کے مقدمہ کو ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :