کراچی،آئی جی سندھ کا سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی فائرنگ کا نوٹس لے لیا

پیر 11 جولائی 2016 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی ۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس موبائل میں سوار مبینہ سادہ لباس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار کی ہلاکت کانوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وقوعے کے حوالے سے تمام تر تفتیشی اقدامات کو انتہائی ٹھوس ، غیر جانبدارانہ اور شفاف بناتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے اور اس ضمن میں جامع رپورٹ برائے ملاحظہ و مذید ضروری احکامات جلد ارسال کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :