صحبت پور ،آبادی کو سیلاب سے بچانے کیلئے سڑک پر شگاف ڈال دیا گیا ، پی ڈی ایم اے

پیر 11 جولائی 2016 16:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) ضلع صحبت پور میںآ بادی کو سیلاب کی زد میں آنے سے بچانے کیلئے سڑک پر شگاف ڈال دیا گیا ، پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق ضلع صحبت پور میں گاؤں مہوپور کی آبادی کو سیلاب کی زد میں آنے سے بچانے کیلئے سڑک پر شگاف ڈال کر سیلاب کا رخ موڑ کر آبادی اور املاک کو نقصان سے بچالیا گیا جبکہ مانجھوٹی شاخ میں کینال میں شگاف پڑنے کے بعد کینال کے گیٹ بند کردیئے گئے ،گیٹ بند ہونے کے بعد کینال میں پانی کی سطح کم ہوگئی اور اردگرد کی آبادی کو سیلاب سے بچالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے حکا م کے مطابق سیلاب سے بچاؤ آپریشن کی نگرانی ڈی جی پی ڈی ایم اے اسلم ترین اور ڈپٹی کمشنر صحبت پور زین انصاری خود کررہے ہیں ، ایری گیشین عملہ مشنری سمیت غائب ہے جس کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے تا ہم محدود وسا ئل میں رہتے ہوئے سیلاب سے بچا ؤ کے لئے اقدامات جا ری ہیں۔

متعلقہ عنوان :