جدہ:ویک اینڈ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی کو 100,000ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا: وزارتِ عمل

پیر 11 جولائی 2016 16:47

جدہ:ویک اینڈ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی کو 100,000ریال جرمانہ ادا ..

جدہ : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء): سعودی وزارتِ عمل کے ترجمان نے کہا ہے کہ جو کمپنی ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی کو سالانہ چھٹیوں کا حصہ بنائے گی، یا ملازمین کی سلانہ چھٹیوں میں سے ہفتہ ور چھٹی کی تنخواہ کاٹے گی اس کمپنی پر کم از کم 100,000ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ سعودی وزیر عمل کے مطابق ہفتہ وار چھٹیاں سالانہ چھٹیوں کا حصہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارتِ عمل کو متعدد شکایات ملیں ہیں ۔ کمپنیوں کے ملازمین نے وزارتِ عمل میں شکایات درج کروائی ہیں کہ ان کی کمپنی انتظامیہ سالانہ چھٹیوں میں سے ہفتہ وار چھٹی کی کٹوتی کرتی ہیں ۔ جو کہ لیبر قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔وزارتِ عمل کے ترجمان نے کہا کہ ہفتہ وار چھٹی حکومت کی طرف سے ”paid leave“ہے۔اور کسی بھی کمپنی کو اجازات نہیں کہ وہ اپنے ورکر کی ہفتہ وار چھٹی کی تنخواہ کاٹے۔ایسا کرنے والی کمپنیوں کو کم از کم 100,000ریال جرمانہ کیا جائے گا۔