مجھے تو جہنم میں جانا ہے۔ معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کا ایک انٹرویو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جولائی 2016 16:43

مجھے تو جہنم میں جانا ہے۔ معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کا ایک ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2016ء) : خادم اعظم ، محسن انسانیت اور معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کے ایک یادگار انٹرویو کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے تو جہنم میں جانا ہے۔ اپنے انٹرویو میں عبد الستار ایدھی کا کہنا تھا کہ مولوی اور عالم دین مجھے لا دین اور ملحد کہتے ہیں مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے تو ویسے بھی جہنم میں جانا ہے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ جنت میں تو خوشحال لوگ ہوں گے۔ لہٰذا مجھے جہنم میں جا کر دکھی لوگوں کی مدد کرنی ہے۔ عبد الستار ایدھی انسانیت کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کا جذبہ رکھتے تھے جس کی بنا پر انہیں پوری دنیا سے پذیرائی بھی حاصل ہوئی۔ معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی علالت کے سبب 8 جولائی کی شب 11 بجے اپنے خالقی حقیقی سے جا ملے۔عبد الستار ایدھی کا انٹرویو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :