آرمی چیف نے اتنے بڑے منصب سے رضا کارانہ ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کرکے جراتمندانہ فیصلہ کیا ، مولا بخش چانڈیو

پیر 11 جولائی 2016 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) وزیراعلی سندھ کے مشیربرائے اطلاعات و آرکائیو مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اتنے بڑے منصب سے رضا کارانہ ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کرکے جرات مندانہ فیصلہ کیا ،میں کہتا ہوں کہ انہیں پاکٹ یونین سے ہوشیار رہنا چاہیے ،پاکٹ یونین آپ کی عزت اور ناموس کے دشمن ہے، ایوب خان، جنرل ضیا ا لحق اورمشرف کیلیے بھی ثنا خوانی کی گئی،اب جنرل راحیل کے لئے کون کیا اور کن مقاصد کیلئے کہہ رہا ہے یہ ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت چورنہ ہوتی تو لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے مسئلہ پرراہ فراراختیارنہ کرتی ، وفاقی حکومت بجلی چوری سے بھی آگے نکل گئی ہے،وفاقی وزرا کی زبان لوڈ شیڈنگ سے زیادہ زہریلی ہے،بلاول بھٹوکی وطن واپسی پرایدھی فانڈیشن کے لیے کوئی بڑا فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے ایدھی سینٹرمیٹھا درمیں عبدالستارایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

فیصل ایدھی نے مولابخش چانڈیو کوبتایا کہ ایدھی فیملی میں ایک نومولود کا نام عبدالستارایدھی رکھ دیا گیا ہے جس پرمشیراطلاعات نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ عبدالستارایدھی کا نام اوران کی خدمات تادیریادر کھی جائیں گی انہوں نے اس توقع کا اظہارکیا کہ جس نومولود کا نام عبدالستارایدھی رکھا گیا مستقل میں وہ مرحوم عبدالستارایدھی کے مشن کوآگے بڑھانے میں اہم کردارادا کرے گا۔

اس موقع پرمشیراطلاعات نے بابائے خدمت عبدالستارایدھی کی رحلت کوملک وقوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے فیصل ایدھی سے اظہارتعزیت کیا اورفاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ عبدالستارایدھی ایک عظیم انسان اورپاکستان کا فخر تھے،عبدالستارایدھی جیسے انسانوں کی قوم کوضرورت ہے،ایک سوال کہ حکومت سندھ ایدھی فانڈیشن کے لیے کیا اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکی وطن واپسی پرایدھی فانڈیشن کے لیے مشاورت سے کوئی بڑا فیصلہ کریں گے، انہوں نے ملک کے کسی ائیرپورٹ کوعبدالستارایدھی سے منصوب کرنے کے مطالبہ کی بھی حمایت کی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی حمایت میں چلائی جانے والی مہم اورشاہراہوں پران کی حمایت میں لگائے جانے والے پوسٹرز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے د ہشتگردی کے خلاف اچھا کام کیا،ہم سب پاکستانی جنرل راحیل شریف کا احترام کرتے ہیں اوردہشتگردی کے خاتمہ کے لیے جنرل راحیل کی خدمات کو سراہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو پتہ نہیں ہوتا اورآرمی چیف دہشتگردوں سے بر سرپیکارہوجاتے ہیں،ہم سب جنرل راحیل شریف کی صلاحیتوں کو مانتے ہیں،انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل نے وقت پرریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ہم سب نے ا ن کے اعلان کوسراہا۔

انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف نے اتنے بڑے منصب سے رضا کارانہ ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کرکے جرات مندانہ فیصلہ کیا۔جنرل راحیل شریف کی لوگوں کے د لوں میں بڑی عزت اوراحترام ہے،جنرل صاحب اصولوں اورنام کے تقدس کے مطابق جو فیصلہ کریں گے وہی بہترین ہوگا،میں کہتا ہوں کہ انہیں پاکٹ یونین سے ہوشیار رہنا چاہیے ،پاکٹ یونین آپ کی عزت اور ناموس کی دشمن ہے،ایوب خان، جنرل ضیا ا لحق اورمشرف کیلیے بھی ثنا خوانی کی گئی،اب جنرل راحیل کیلیے کون کیا اور کن مقاصد کیلئے کہہ رہا ہے یہ ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔

جنرل ایوب خان،ضیا ا لحق اورمشرف کیلیے بھی ثنا خوانی کی گئی اورضیا حمایت تحریک بھی چلائی گئی جن کا نتیجہ کچھ نہیں نکلا ، پاکٹ یونین آرمی چیف کی عزت اور ناموس کی دشمن ہے ،یہ ثنا خوان سب کے ثنا خوان رہے ان سے کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی چوری بجلی سے آگے نکل گئی ہے،وفاقی حکومت چورنہ ہوتی تولوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے سے راہ فراراختیارنہ کرتی،اگریہ چورنہیں توپھربھاگتے اورچھتے کیوں ہیں،اب بجلی سے بات آگے نکل گئی ہے،وفاقی وزرا بجلی کا مسئلہ حل نہیں کرتے تو نہ کریں مگر سندھ کے خلاف زہریلی زبان کوتولگا م دیں ،ان کی زبان لوڈشیڈنگ سے زیادہ زہریلی ہے۔

متعلقہ عنوان :