مصطفی کمال نے امجد صابری سے متعلق میڈیا میں آئی خبروں کی تردید کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جولائی 2016 16:37

مصطفی کمال نے امجد صابری سے متعلق  میڈیا میں آئی خبروں کی تردید کر دی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2016ء) : پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر عام ہو گئی کہ امجد صابری نے امریکہ میں مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی کے لیے فنڈ ریزنگ کی غرض سے منعقد کردہ تقریب میں شرکت کی جس میں کافی پیسہ بھی اکٹھا ہوا۔ لیکن کراچی کی ایک اور سیاسی جماعت کو یہ بات ناگوار گزری اور انہوں نے امجد صابری کو تقریب میں شرکت سے منع بھی کیا لیکن امجد صابری نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ میں ایک فنکار ہوں جو مجھے بُلائے گا میں جاؤں گا۔

(جاری ہے)

جس پر سیاسی جماعت امجد صابری سے خاصی نالاں تھی۔ جبکہ قیاس آرائیوں کے مطابق اسی جماعت (ایم کیوایم) ہی نے امجد صابری کو قتل بھی کروایا تاہم پی ایس پی رہنما مصطفیٰ کمال نے اس بات کر تردید کر دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اگر میں چاہوں تو اس بات کو اپنے فائدے میں لے کر اس سے استفادہ حاصل کر سکتا ہوں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ میڈیا میں گردش کرتی ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے، انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: