”کر پشن بچاؤ “ٹی اوآرز قوم اور اپوزیشن کیلئے کسی صورت قابل قبول نہیں ہونگے ‘
(ن) لیگ کو حکومت اور کر پشن میں سے کسی کا انتخاب کر نا ہوگا ‘ حکمران ترقی چاہتے ہیں تو کر پشن اور بد عنوان لوگوں کا تحفظ کر نا چھوڑ دیں ‘حکومتی پا لیسوں کیخلاف اپوزیشن او ر عوام ایک پیج پر ہیں ‘ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی سے ہی ملکی مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے ‘ملک میں طاقتور اور عام آدمی کیلئے الگ قانون کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا‘کر پشن کر نیوالے ہر شخص کااحتساب ضروری ہو چکا ہے سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور کی بات چیت
پیر 11 جولائی 2016 16:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ” کر پشن بچاؤ “ حکومتی ٹی اوآرز قوم اور اپوزیشن کیلئے کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گے ‘(ن) لیگ کو حکومت اور کر پشن میں سے کسی کا انتخاب کر نا ہوگا ‘ حکمران ملکی ترقی چاہتے ہیں تو کر پشن اور بد عنوان لوگوں کا تحفظ کر نا چھوڑ دیں ‘حکومتی پا لیسوں کے خلاف اپوزیشن جماعتیں او ر عوام ایک پیج پر ہیں ‘ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی سے ہی ملکی مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے ‘ملک میں طاقتوار اور عام آدمی کیلئے الگ قانون کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا‘کر پشن کر نیوالے ہر شخص کااحتساب ضروری ہو چکا ہے۔
پیر کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپنے حق کیلے احتجاج کر نا ہر پاکستانی کا آئینی اور جمہو ری حق ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا بازار ختم نہیں ہو گا اس وقت تک ترقی اور خوشحالی بھی نہیں آئیگی اس لیے (ن) لیگ کو اگر ملک اور جمہو ریت عزیز ہے تو انکو کر پشن اور حکومت میں سے کسی ایک کا انتخابات کر نا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام پا لیسوں سے ہر پاکستانی تنگ آچکا ہے اور تبدیلی کیلئے تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑا ہے اور پوری قوم پانامہ لیکس پرایسے ٹی اوآرز چاہتی ہے جس سے کرپشن کر نیوالوں کو انکے انجام سے دوچار کیا جاسکے اور کر پشن کی دولت واپس قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹی اوآرز میں (ن) لیگ کی ضد اور ہٹ دھر می سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.