عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد لاہور کی ماتحت عدالتوں نے کام کا آغاز کر دیا ‘ دن بھر گواہ اپنے بیانات قلمبند کرواتے رہے

پیر 11 جولائی 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد لاہور کی ماتحت عدالتوں میں کام کا آغاز ‘عدالتوں کے برآمدے سائلین سے بھر گئے جبکہ دن بھر گواہ اپنے بیانات قلمبند کرواتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی پانچ روزہ تعطیلات کے بعد لاہور کی تمام ماتحت عدالتوں میں کام شروع ہوگیا ہے پولیس اہلکار سارا دن عدالتوں میں پیشی پر آنے والے ملزمان کو پیش کرتی رہی پہلے روز صبح سے ہی عدالتوں کے باہر سائلین کا رش لگ گیاپہلے روز پندرہ ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں، بیس کی درخواست ضمانتوں پر پولیس ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے‘ عدالتوں میں وکلا کی جانب سے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر یوم سوگ بھی منایا گیا۔

متعلقہ عنوان :