صادق آباد‘ 1500روپے کے معمولی قرض کی عدم ادائیگی پر مقروض کو قتل کردیا گیا

مقتول کے لواحقین کا شدید سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج ‘ اعلیٰ حکام سے انصاف دلوانے کا مطالبہ

پیر 11 جولائی 2016 16:28

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) صادق آباد میں صرف 1500 روپے کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران قرض دینے والے نے مقروض غریب محنت کش کو تشدد کر کے ہلا ک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق صادق ا?باد علاقے بھونگ میں صرف 15سو روپے کے تنازعے نے خاندان کے کفیل کی جان لے لی،پندرہ سو روپے کے مقروض شہری محمد سلیم 15 سو روپے کی معمولی رقم لوٹانے کے لیے مزید مہلت چاہتا تھا تا ہم قرضہ دینے والے نے مہلت دینے کے بجائے تشدد کر کے ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول محمد سلیم کی محلے میں چھوٹی سے دکان ہے جس کے لیے اْس نے جلیل نامی شخص کی بیوریج ایجنسی سے عید کے موقع پر کولڈ ڈرنکس چند دنوں کے ادھار پر لی تھی عید کے بعد محمد سلیم نے تمام رقم بیوریج ایجنسی کے مالک کو واپس کردی تھی تا ہم 15 سو روپے مزید بقایا تھے جس کے طلب کرنے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا،جھگڑے کے دوران ایجنسی کے مالک جلیل کے ساتھیوں نے مقروض کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد سلیم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

محمد سلیم کے ورثاء اور اہل محلہ نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ بن کردی،اہلِ محلہ کا کہنا تھا کہ ملزمان با اثر ہیں جس کی وجہ سے پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی ہے۔ورثاء نے اعلی حکام سے ملزمان کی عدم گرفتاری پر نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہو ئے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور ملزمان کو فی الفور گرفتارکر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :