تحر یک انصاف نے حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کے معاملات کو حتمی شکل دیدی ‘کارکنوں کو بھر پور تیاریوں کی ہدایت
تحر یک انصاف ملک میں مارشل لاء کی حامی نہیں پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کے موقف میں تضاد ہے ‘ٹی او آرز کیلئے (ن) لیگی حکومت پر دباؤ ڈالتے رہے ‘ملک سے کر پشن کا خاتمہ اور احتساب ضروری ہو چکا ہے ‘تحریک انصاف کر پشن کیخلاف سڑکوں پر آئیگی ‘ملک میں کرپشن کیخلاف قوم کو بھی باہر نکلنا ہوگا کیونکہ موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں کر پشن کا بازار گرم رہے گا اور حکمران کر پشن کر نیوالوں کو بچاتے رہیں گے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنر ل جہا نگیر خان ترین کی اجلا س کے بعد میڈیا سے بات چیت
پیر 11 جولائی 2016 16:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جولائی۔2016ء) تحر یک انصاف نے حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کے معاملات کو حتمی شکل دیدی ‘کارکنوں کو بھی بھر پور تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی جبکہ تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹر ی جنرل جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ملک میں مارشل لاء کی حامی نہیں پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کے موقف میں تضاد ہے ‘ٹی او آرز کیلئے (ن) لیگی حکومت پر دباؤ ڈالتے رہے ‘ملک سے کر پشن کا خاتمہ اور احتساب ضروری ہو چکا ہے ‘تحریک انصاف کر پشن کیخلاف سڑکوں پر آئیگی ‘ملک میں کرپشن کیخلاف قوم کو بھی باہر نکلنا ہوگا کیونکہ موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں کر پشن کا بازار گرم رہے گا اور حکمران کر پشن کر نیوالوں کو بچاتے رہیں گے ۔
وہ سوموار کے روز چےئر مین سیکرٹریٹ لاہور میں پارٹی اجلاس کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید ‘رکن قومی اسمبلی شفقت محمود ‘ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تحر یک انصاف کے دیگر قائدین بھی موجود تھے اجلاس میں حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی گئی اور کارکنوں کو احتجاجی تحر یک کیلئے بھر پور تیاریاں کر نے کی ہدایت کی گئی ہے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹر ی جنرل جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ ما ر پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گی بلکہ اسکے خلاف سڑکوں اور پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر بھر پور احتجاج کیا جائیگا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.