چارسدہ‘ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ماں بیٹی کو قتل کردیا

پیر 11 جولائی 2016 16:28

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) چارسدہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کو واقعہ چارسدہ میں تھانہ نساطہ کے علاقہ صمد قلعہ میں علی الصبح پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر سوئی ہوئی ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔