حکومت پنجاب نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام دریاؤں، بیراجوں، ڈیموں اور ندی نالوں میں تیرنے اور نہانے پر پابندی عائد کر دی

پیر 11 جولائی 2016 16:21

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) حکومت پنجاب نے صوبے میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام دریاؤں، بیراجوں، ڈیموں اور ندی نالوں میں تیرنے اور نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری حکومت پنجاب (ہوم ڈیپارٹمنٹ) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ مون سون سیزن کے دوران بارشوں کے باعث آبی گزرگاہوں اور ذخائر میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

ایسے میں دریاؤں، بیراجوں، تالابوں اور ندی نالوں میں نہانا اور تیراکی کرنا خطرناک ہے۔ اس لئے حکومت پنجاب نے 20ستمبر 2016ء تک صوبے کے تمام دریاؤں، بیراجوں، ڈیموں، تالابوں اور دیگر ندی نالوں میں تیرنے اور نہانے پر پابندی عائد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :