اسلام آباد ایکسپریس وے پر گلبرگ انڈر پاس کا ٹاپ روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا

پیر 11 جولائی 2016 16:16

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) اسلام آباد ایکسپریس وے پر گلبرگ انڈرپاس کا ٹاپ روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا جبکہ انڈر پاس کے نیچے روڈ پر کارپیٹنگ کا کام باقی ہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد محمود نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر گلبرگ گرین ہاؤسنگ سوسائٹی روڈز کی توسیع‘ انڈر پاس اور سلپ ٹرن کے منصوبے پر کام بر وقت مکمل کر لیا گیا ہے اور اسے روڈز ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلبرگ گرین ہاؤسنگ سوسائٹی انڈر پاس کے نیچے والے روڈ پر کارپیٹنگ کا کام باقی ہے جس سے بھی بہت جلد مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگ گرین ہاؤسنگ سوسائٹی نے اس منصوبے پر کام اپنے اخراجات سے کیا ہے اور اسلام آباد ایکسپریس وے گلبرگ انڈر پاس پر ترقیاتی کام رواں سال مارچ میں شروع کیا گیا اور اس کا ٹاپ والا روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :