قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس کل ہو گا

پیر 11 جولائی 2016 16:15

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس کل (منگل کو) پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میاں عبدالمنان کریں گے۔ اجلاس میں عوامی نمائندگی ایکٹ 2014ء میں پی ٹی آئی کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری کی طرف سے ایوان میں پیش کردہ نجی بل اور انتخابی قوانین ترمیمی بل 2014ء میں متعارف کرائی گئی ترامیم کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس دوپہر 2بجے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :