ریلویز ڈویژن کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 41 ارب روپے مختص

پیر 11 جولائی 2016 16:15

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) آئندہ مالی سال2016-17 ء کے دوران ریلویز ڈویژن کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 41 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق ریلویز کی جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 36ارب 66 کروڑ15لاکھ 26 ہزار روپے اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب45کروڑ45 وپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے ایک ارب88 کروڑ82 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔