پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے گوادر میں معاشی اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے روشن دور کا آغاز ہوگا
سی پیک منصوبے میں چینی ماہرین اورکارکنوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کا خصوصی سیکورٹی ڈویژن تشکیل دیا گیا ہے ،وزیرمملکت برائے پیٹرولیم وقدرتی وسائل جام کمال خان
پیر 11 جولائی 2016 16:06
کوئٹہ۔11جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) وزیرمملکت برائے پیٹرولیم وقدرتی وسائل جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے گوادر میں معاشی اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے روشن دور کا آغاز ہوگا جس کے قومی سلامتی اور یکجہتی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے میں چینی ماہرین اورکارکنوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کا خصوصی سیکورٹی ڈویژن تشکیل دیا گیا ہے ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم وقدرتی وسائل جام کمال خان نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت کراچی کو بلوچستان سے ملانے کیلئے حب بائی پاس روڈ ساڑھے 13 ارب روپے کے خصوصی فنڈ سے تعمیر کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں بلوچستان ترقی وخوشحالی کی منزل کی جانب گامزن ہے اور ان منصوبوں کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ سفر کو محفوظ اور مسافت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ لسبیلہ کے عوام کو کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں تک آمدورفت میں آسانی کے علاوہ صنعت وحرفت کو فروغ ملے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.