’جانے کی باتیں جانے دو‘ راحیل شریف کے لیے بینر لگانے والی جماعت کا نام سامنے آ گیا

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا تمام بینرز ہٹانے کا حکم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جولائی 2016 16:06

’جانے کی باتیں جانے دو‘ راحیل شریف کے لیے بینر لگانے والی جماعت کا ..

اسلام آباد/ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2016ء) : رواں برس کے آغاز ہی سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے رواں برس ستمبر میں ریٹائر ہونے کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں جس کے بعد بار ہا ان سے عوام نے مدت ملازمت میں توسیع لینے کی درخواست بھی کی۔ لیکن بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں یہ بات واضح کر دی گئی کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے اور یہ کہ وہ مدت ملازمت میں ہرگز توسیع نہیں لیں گے۔

جس کے بعد پاکستان کے بڑی شہروں اسلام آباد، کراچی ، راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مختلف بینرز لگائے گئے جن پر لکھا گیا ”جانے کی باتیں جانے دو“۔ تاہم اب ان بینرز کو ملک کی معروف شاہراہوں پر لگانے والی جماعت کا نام بھی سامنے آ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بینرز ایک غیر معروف لیکن الیکشن کمشین میں رجسٹرڈ شدہ جماعت ”موو آن“ کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔

جبکہ یہ جماعت رواں ماہ 15 تاریخ سے اس حوالے سے مہم چلانے کا بھی اعلان کر چکی ہے۔ اب اس جماعت کی جانب سے لگائے گئے بینرز پر ”جانے کی باتیں ہوئیں پرانی، اب آجاؤ“ کی تحریر کے ساتھ بینرز لگائے گئے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بینرز پر آرمی چیف کی تصاویر لگانے پر ایکشن لے لیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیر جسٹس غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ انتخابی پوسٹرز پر آرمی چیف کی تصویر لگانے پر نوٹس لیا گیا ، فوج ایک معتبر ادارہ ہے اور اسے سیاست میں نہیں گھسیٹا جانا چاہئیے۔ چیف الیکشن کمشنر نے حکم دیا کہ فوجی تصاویر والے تمام پوسٹرز ہٹا دیے جائیں۔بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے اُمیدوار کو نااہل قرار دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :