ریاض: سعودی عرب کی پہلے مصنوعی برفانی شہر کا افتتاح بدھ کو ہو گا

پیر 11 جولائی 2016 16:04

ریاض: سعودی عرب کی پہلے مصنوعی برفانی شہر کا افتتاح بدھ کو ہو گا

ریاض : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء): سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ دارلحکومت ریاض کے گورنر فیصل بن بندر السعود نے اتوار والے دن ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پہلے ”snow city“ کا افتتاح آئندہ بدھ بروز 13جولائی کو کیا جائے گا۔ اس مصنوعی برفانی شہر میں جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

سیاحوں کی حفاظت کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔سعودی عرب کا پہلا مصنوعی برفانی شہر العیثم شاپنگ مال میں بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیاح اب سال کے کسی بھی وقت میں اس برفانی شہر میں تین ڈگری سیلسئس کی سردی اور برف باری کے منظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔ سنو سٹی 5000سکوئیر میٹر کے علاقے میں بنایا گیا ہے۔اس میں ایک وقت میں 350سیاح آسکتے ہیں۔ اس کی لاگت کا تغمینہ 100ملین ڈالر ہے ۔اس میں سسپیشن برج ،آئیس بمپر کار،سکائی زون، رسی کی مدد سے برفانی علاقوں میں چلنے کے کورسز بھی کروئے جائیں گے۔اس کے علاوہ سنومین اور بہت سے یادگاری جگہیں بھی بنائی جا رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق سنو سٹی کا قیام سعودی عرب کے جدیدیت کی طرف سفر کا آغاز ہو گیا ہے ۔ سنوسٹی کو 2030ویژن کا حصہ بتا یا جا رہا ہے۔