دیر لوئر کے علاقہ خال میں خوفناک آتشزدگی سے دوکمرے اور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر راکھ

پیر 11 جولائی 2016 16:01

دیر لوئر ۔11جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) خال میں خوفناک آتشزدگی سے دوکمرے اور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خال منصور آباد کے رہائشی بخت بلند کے گھر میں پیر کے روز اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور کچھ لمحوں میں آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے ۔

(جاری ہے)

آگ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کی مسجد سے امداد کے لئے اعلان کیا گیا جسکے کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پہنچ گئے اور انہوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں اور بعدازاں فائربریگیڈ گاڑی اورخال چیریٹی کی گاڑی بھی پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کی طویل جد وجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا خوفناک آتشزدگی سے دو کمرے اورلاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :