سکندر شیر پاوٴ کاکنڈر ڈیم کوہاٹ میں ڈوبنے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت

پیر 11 جولائی 2016 15:32

پشاور ۔11جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیربرائے آبپاشی وسماجی بہبود سکندر حیات خان شیرپا وٴ نے کوہاٹ کے علاقہ گمبٹ میں واقع کنڈر ڈیم میں ڈوبنے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے غم اور تعزیت کااظہار کیا ہے اور اس افسوس ناک واقعہ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاوٴ کے لئے موثر حکمت عملی ا پنا ئی جائے ۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر آبپاشی سکندر حیات خا ن شیرپاوٴ نے پیر کے روز اپنے دفتر میں اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کی جس میں چیف انجینئر محکمہ آبپاشی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر مذکورہ واقعہ میں سیروسیاحت کی غر ض سے آئے ہوئے ایک ہی خاندان کے پانچ افرادکے جاں بحق ہونے پر اپنے رنج وغم کااظہار کیا اور محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ صوبے میں واقع ڈیموں اورآبادی کے قریب نہروں کے کناروں پر مکمل حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ آئندہ کہیں بھی ایسے ناخوشگوار واقعات رونما ہونے کااندیشہ نہ ہو۔انہوں نے مذکورہ واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر جمیل عطاکرنے کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :