پاناما لیکس ایشو پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پارٹی کے اندر کوئی اختلاف نہیں ’جہانگیر ترین

حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف عوام کو اعتماد میں لینے کی مہم شروع کررہے ہیں،متفقہ ٹی اوآرز کے مسئلہ پر تمام اپوزیشن جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکررہےہیں۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جولائی 2016 15:20

پاناما لیکس ایشو پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پارٹی کے اندر کوئی اختلاف ..

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) :تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پاناما لیکس ایشو پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف عوام کو اعتماد میں لینے کی مہم شروع کررہے ہیں۔وہ آج یہاں پارٹی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حکومت مخالف تحریک چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ متفقہ ٹی اوآرز کے مسئلہ پر تمام اپوزیشن جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکررہےہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم کے لندن میں‌فلیٹس ہیں۔لندن فلیٹس کے حوالے سے وزیراعظم کےخاندان کےمتضاد بیانات انکے جھوٹ کی دلیل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر کوئی اختلاف نہیں ہے۔