لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا…بارودی سرنگ نصب کرتے 2 دہشتگرد ہلاک

پیر 11 جولائی 2016 15:15

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) باجوڑایجنسی میں سڑک کنارے بم نصب کرنیوالے دو دہشتگرد دھماکا ہوجانے سے ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو باجوڑایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں دو دہشتگرد سڑک کنارے بم نصب کر رہے تھے اس دوران دھماکا ہوگیا۔ دونوں دہشتگرد اپنے ہی نصب کردہ بارودی مواد کے دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم تاحال کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :