بھارت فوجی بربریت کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد کو سبوتاژ نہیں کرسکتا‘ کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال افسوس ناک ہے‘ پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کو عالمی محاذ پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا بیان

پیر 11 جولائی 2016 15:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت فوجی بربریت کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد کو سبوتاژ نہیں کرسکتا‘ کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال افسوس ناک ہے‘ پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کو عالمی محاذ پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو اپنے ایک بیان میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کو عالمی محاذ پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

تشدد اور ظلم و بربریت سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی بربریت کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد کو سبوتاژ نہیں کیا جاسکتا بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے بجائے طاقت کا استعمال کررہا ہے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر تصفیہ طلب معاملہ ہے اور ہم اس پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں جنوبی ایشیاء میں استحکام مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔