اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ سے برقعہ پوش مشکوک شخص گرفتار ، بندوق اور درجنوں گولیاں برآمد

پیر 11 جولائی 2016 15:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء ) لاہور میں اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ سے برقعہ پوش مشکوک شخص گرفتار ، ملزم سے بندوق اور درجنوں گولیاں برآمد کر لی گئیں جبکہ پولیس نے دو رکنی ڈکیت گینگ کو بھی گرفتار کر لیا ،بھاری تعداد میں اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ مون مارکیٹ سے برقعہ پو ش مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے قبضہ سے بندوق اور درجنوں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔

ڈی ایس پی رانا اشفاق سلطان کے مطابق اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ملزم اسلحہ لے کر مارکیٹ کیوں آیا۔دوسری جانب اقبال ٹاؤن پو لیس نے ہی 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان بلال اور قاسم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔

متعلقہ عنوان :