پرواز میں مسافروں کے دیئے جانیوالے کھانے سے کیڑے نکل آئے‘ کوالالمپور سے آنیوالے مسافر کی تحریری شکایت

پیر 11 جولائی 2016 15:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء ) قومی ائیر لائنز کی کوالالمپور سے آنے والی پرواز میں میں مسافروں کو دیئے جانیوالے کھانے سے کیڑے نکل آئے ، مسافر نے پی آئی اے انتظامیہ کو تحریری شکایت کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کو الالمپور سے لاہور آنیوالی پرواز میں مسافروں کو دئیے گئے کھانے سے کیڑے نکل آئے ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی پرواز 988پیر کی صبح 4بجے کوالالمپور سے روانہ ہوئی اور صبح 8بجے لاہور لینڈ کیا ۔پرواز کے مسافروں کو جب کھانا دیا گیا تو سویٹ ڈش میں سے کیڑے نکل آئے ۔ مسافروں میں سے ایک نے سویٹ ڈش میں پھرتے ہوئے کیڑوں کی ویڈیو بنائی جس میں کیڑے باآسانی دیکھے جا سکتے تھے ۔ مسافر نے پی آئی انتظامیہ کو اس حوالے سے تحریری شکایت بھی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :