وزیراعظم کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری ارسال

وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کا اجلاس 18جولائی اور سینیٹ کااجلاس 8اگست کو طلب کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جولائی 2016 14:54

وزیراعظم کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری ارسال

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) :وزیر اعظم محمدنواز شریف کووزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کیلئے سمری ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو ارسال کی گئی سمری میں قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی تاریخ 18جولائی جبکہ سینٹ کا اجلاس طلب کرنے کی تاریخ 8اگست تجویز کی گئی ہے۔جبکہ قانون کے مطابق وزیر اعظم قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلانے کی سمری کو ایوان صدر بھجوانے کے پابند ہیں جب کہ سمری کو منظور کرکے منتخب ایوان کے اجلاس طلب کرنا صدر مملکت ممنون حسین کی آئینی ذمہ داری ہے۔