جدہ:دو غیر ملکی شہریوں سے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد

پیر 11 جولائی 2016 14:46

جدہ:دو غیر ملکی شہریوں سے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد

جدہ : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء): سعودی کسٹمز حکام نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائر پورٹ پر دو غیر ملکی مسافروں کی طرف سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد ہیروئن سمگل کرنے کی کو شش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے ایک مسافر کو شک پڑنے پر سکینر اور ایکسرے مشین سے گزارا تو اس کے پیٹ میں منشیات سے بھرے کیپسول دکھائی دیئے ۔

کسٹمز حکام نے مذکورہ سمگلر کے پیٹ سے 1.1کلو گرام ہیروئن سے بھر کیپسول برآمد کر لیئے ۔ جبکہ ایک اور مسافر سے 695گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

جدہ ائر پورٹ کسٹمز اتھارٹی کے سر براہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسے مسافروں کی نگرانی کے لیئے الگ الگ ٹیمیں ترتیب دیں ہوئی ہیں۔ جو کسی بھی مشکوک مسافر کو اسی وقت دوسرے مسافروں سے الگ کر دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت میں منشیات فروشی اور اس کی سمگلنگ کی سزا موت ہے ، اتنی سخت سزا کے باوجود متعدد افراد ہر ماہ پکڑے جاتے ہیں۔ انہوں نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ایسے مشکوک مسافروں کی نشاندہی کریں ۔ اور ان کے سامان وغیرہ کو بھی اپنے ساتھ نہ رکھیں۔ڈیڑھ کلو ہیروئن کی مقدار کی بین الاقوامی سطح پر اچھی خاصی قیمت بنتی ہے ۔