رانا ثناء اللہ اور چوہدری شیر علی کے درمیا ن اختلا ف بر قرار

وزیر قانون و بلدیات نے چوہدری شیر علی کے خلا ف دوبا رہ بیان با زی شروع کر دی

پیر 11 جولائی 2016 14:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی۔2016ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناء اللہ نے چند ماہ کے وقفہ اور وزیراعظم کے لندن سے واپسی پر چوہدری شیر علی کی دم پر دوبارہ پاؤں رکھ دیا ، صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے والد سابق میئر و ایم این اے چوہدری شیر علی نے جو میئر گروپ قائم کیا تھا وہ صرف پریشر گروپ تھا جو اپنی موت آپ مر گیا ، صوبائی وزیر قانون نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے انتخابات کیلئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے والد جنہیں فیصل آباد میں بابائے بلدیات بھی کہا جاتا ہے نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں میئر گروپ قائم کیا تھا جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اور اس کے بعض ساتھی ممبران قومی صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی کی بھرپور مخالفت کررہے تھے بعدازاں وزیراعظم نواز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور عابد شیر اور ان کے والد کو ہر قسم کی بیان بازی سے روک دیا تھا مگر چند ماہ کے وقفے کے بعد اب جبکہ بہت جلد میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات ہونے والے ہیں صوبائی وزیر قانون نے اپنی توپوں کا رخ ایک بار پھر چوہدری شیر علی کی طرف موڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ میئر گروپ اب میئر کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے اور ان کی مثال اب انگور کھٹے والی ہیں آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد میونسپل کارپوریشن کے میئر کیلئے کسی بھی ممبر قومی صوبائی اسمبلی بھائی یا اس کے قریبی ساتھی کو میئر و چیئرمین ضلع کونسل منتخب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میئر کیلئے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف چوہدری شیر علی کی سفارشات کو ترجیح دینگے