لاہور ہائی کورٹ میں معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی و دعا

پیر 11 جولائی 2016 14:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء ) لاہور ہائی کورٹ میں لاہور پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچوں ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی میں عدالت عالیہ لاہور کے فاضل جج صاحبان، افسران اور سٹاف نے معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی و دعا کی۔

(جاری ہے)

ایدھی صاحب کی انسانیت کیلئے لازوال خدمات کے پیش نظر انہیں زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :