کراچی ‘دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی کو قتل کردیا

پیر 11 جولائی 2016 14:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اختر فاروق نے بتایا کہ اورنگی ٹاوٴن کی رہائشی 36 سالہ نسرین کو ان کے دیور الیاس اور بھتیجے قاسم نے فائرنگ کرکے قتل کیاپولیس کے مطابق ملزمان نے سوات کالونی میں موجود اپنے گھر سے ایک اجنبی شخص کو رات گئے نکلتے ہوئے دیکھا اور طیش میں آکر نسرین کو قتل ‘ مذکورہ شخص کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ نسرین کے اس شخص کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات ہیں جو اس وقت عباسی شہید ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔پولیس نے غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں الیاس اور قاسم کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :