پاناما لیکس کے بعد اب حالات بہت خوفناک صورت اختیار کرچکے ہیں ‘شاہ فرمان

پیر 11 جولائی 2016 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ فرمان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد اب حالات بہت خوفناک صورت اختیار کرچکے ہیں اور اگر کسی جماعت نے احتساب کا عمل روکنے کا سوچا بھی تو یہ اس کی غلط فہمی ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شاہ فرمان نے کہا کہ احتساب کا مطالبہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ یہ عوام کی آواز ہے ۔

انھوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک میں عوام بھرپور انداز میں شریک ہوگی۔شاہ فرمان نے کہاکہ عوام کی امیدیں سیاسی جماعتوں اور آرمی چیف سے ہیں اور اس کی مثال آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مقبولیت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر حکومت نے اب کوئی راستہ نہیں چھوڑا اور ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ احتجاجی تحریک کا حصہ بننے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :