بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر مسئلہ کشمیر کو ختم نہیں کرسکتا‘پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحت کیلئے ہرممکن امداد فراہم کررہا ہے‘ پاکستان اورخطے میں امن کیلئے پرامن افغانستان ضروری ہے
مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا سرکاری ریڈیو کو انٹرویو
پیر 11 جولائی 2016 13:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر مسئلہ کشمیر کو ختم نہیں کرسکتا‘پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحت کے لئے ہرممکن امداد فراہم کررہا ہے‘ پاکستان اورخطے میں امن کے لئے پرامن افغانستان ضروری ہے۔
(جاری ہے)
ریڈیو پاکستان سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی آواز دبا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہاہے انہوں نے کہا پاکستان بھارت کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل جامع مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔
مشیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحت کے لئے ہرممکن امداد فراہم کررہا ہے کیونکہ پاکستان اورخطے میں امن کے لئے پرامن افغانستان ضروری ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا پاکستان آپریشن ضرب عضب میں تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کررہا ہے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں سماجی اقتصادی اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے جو کچھ ہو رہا ہے اس کا الزام لگاتار پاکستان پر عائد کررہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.