دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق ایک دورہ روزہ پرکل لاہورجائینگے

پیر 11 جولائی 2016 13:55

اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام (س)کے امیر مولانا سمیع الحق ایک دورہ روزہ پر کل12جولائی کو لاہور پہنچے گے۔

(جاری ہے)

جہاں وہ مقدس حرمین شریفین کے سلسلے میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے یہ تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل ہالیڈے ان میں منعقد ہورہی ہے،کانفرنس میں تمام مکاتب فکر ،علماء مشائخ بالخصوص پنجاب کے پیران عظام اوردفاع پاکستان کونسل کے قائدین شریک ہونگے۔کانفرنس کا تعلق مدینہ منورہ میں حالیہ افسوسناک دھماکوں سے ہے۔ مولانا سمیع الحق نے جمعیت علماء اسلام اوردفاع پاکستان کونسل کے متعلقین سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔