اسلام آباد‘ بلیو ایریا میں فائرنگ کرنے والے سکندر کے مقدمے کا فیصلہ چوتھی بار ملتوی

پیر 11 جولائی 2016 13:53

اسلام آباد‘ بلیو ایریا میں فائرنگ کرنے والے سکندر کے مقدمے کا فیصلہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) وٍٍفاقی دارالحکومت کے مصروف علاقے بلیو ایریا میں فائرنگ کرنے والے ملزم سکندر حیات کے مقدمے کا فیصلہ آج بھی نہ ہو سکا،خصوصی عدالت کی جانب سے فیصلہ چوتھی بار ملتوی ہوا۔تفصیلات کے اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے بلیو ایریا میں فائرنگ کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنانا تھا،تاہم ملزم سکندر کی عدم پیشی کی وجہ سے فیصلہ چوتھی بار 22جولائی تک ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

بلیو ایریا میں فائرنگ کرنے والا ملزم سکندر جیل میں اس کی اہلیہ کنول سکندر ضمانت پر ہے،ملزم سکندر کو جیل سیعدالت پیش نہ کیے جانے کی بناء پر خصوصی عدالت کی جانب سے فیصلہ چوتھی بار موخر کیاگیا۔ یاد رہے کہ استغاثہ کے گواہوں کے بیانات مکمل ہونے اور جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔ملزم سکندر نے سولہ اگست دو ہزار تیرہ کو وفاقی دارالحکومت کے اہم صنعتی علاقے بلیو ایریا کو سات گھنٹوں یرغمال بنائے رکھا تھا۔واضح رہے کہ ملزم سکندر پر 8جنوری 2014ء کو فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :