وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات …پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی ٹی او آرز کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے ‘خورشید شاہ سے الیکشن کمیشن ممبران کے تقرر بارے مشاورت پر بریفنگ دی

پیر 11 جولائی 2016 13:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی ٹی او آرز کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اسحاق ڈار نے ملاقات میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے حوالے سے کی جانے والی مشاورت اور رابطوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔