فیس بُک میسنجر نے خفیہ کاری فیچر متعارف کروادیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جولائی 2016 13:50

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2016ء):واٹس ایپ کی طرح صارفین کی گفت وشنید کو خفیہ رکھنے کے لیے اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک میسنجر کی جانب سے بھی خفیہ کاری فیچر متعارف کرادیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق End to End Encryptionکے نام سے یہ فیچر ابتدائی طور پر کچھ صارفین کے لیے کھولا گیا ہے جسے استعمال کرنے کے لیے مزید کسی ایپلیکیشن کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ فیچر کسی بھی صارف کے میسنجر ہی میں موجود ہو گا۔

(جاری ہے)

مسینجر میں متعارف کروایا گیا یہ نیا موڈ (Mode) ایک وقت میں موبائل ، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں سے کسی ایک ڈیوائس پر ہی استعمال کیا جا سکے گا۔فیس بُک، جسے صارفین کی جانب سے سکیورٹی اور چیٹس کی خفیہ کاری سے متعلق تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، نے اس موڈ کو متعارف کروا کے صارفین کو اعتماد حاصل کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔البتہ اس موڈ کو جلد ہی تمام صارفین کے لیے بھی ایکٹو کر دیا جائے گا جس میں ابتدائی طور پر Gifs اور ویڈیوز جیسے پیچیدہ فیچرز موجود نہیں ہوں گے۔