بنگلہ دیش نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کسی متبادل مقام پر کرانے سے یکسر انکار کر دیا

پیر 11 جولائی 2016 13:16

بنگلہ دیش نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کسی متبادل مقام پر کرانے سے یکسر ..

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جولائی ۔2016ء )بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کسی متبادل مقام پر کرانے سے یکسر انکار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش میں سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث اپنی ٹیم بھیجنے سے ہچکچا رہا ہے جس کے باعث یہ دورہ ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ ٹس سے مس ہونے کے لیے تیار نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیش بورڈ کے صدر نظم الدین چودھری کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ملک میں آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق کرکٹ کھیلیں گے ، کوئی ایسا کسی قسم کا خیال دل میں نہ لائے کہ ہم یہ سیریز کسی متبادل مقام پر کھیلیں گے نہ ہم اس بارے میں کسی سے کوئی بات کریں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ سے انکی ٹیم کے دورے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور ہمیں امید کہ جلد ہی کوئی فیصلہ ہوجائے گا ۔واضح رہے کہ انگلش ون ڈے ٹیم کے کپتان این موگن نے بیان دیا تھا کہ ڈھاکہ میں ڈپلومیٹک ایریا میں حملے کے بعد سیریز کو متبادل مقام پر کرایا جا سکتا ہے ۔