جرمن جوڑے کا بذریعہ سڑک جرمنی سے پاکستان کا دورہ، پاکستان سے متعلق بین الاقوامی میڈیا کی تمام تر جھوٹی خبروں کی تردید کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جولائی 2016 12:45

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2016ء) : پاکستان میں موجود خطرے کے پیش نظر غیر ملکی اکثر ہی پاکستان آنے سے کتراتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ لیکن جرمنی سے بذریعہ سڑک پاکستان کا سفر کرنے والے ایک جرمن جوڑے نے پاکستان سے متعلق تمام خبروں کی تردید کر دی۔ سوشل میڈیا پر آئی ایک ویڈیو میں جرمنی سے براستہ ترکی اور ایران بذریعہ زمین راستہ پاکستان پہنچنے والے اس جرمنی جوڑے نے پاکستان میں اپنے تجربے سے متعلق تمام لوگوں کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں اس جرمن جوڑے نے بتایا کہ پاکستان میں انہیں لوگوں کی جانب سے بہت پیار ملا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ہم پاکستان آئے ہیں ایک بھی دن ہم نے باہر سے کھانا نہیں کھایا جس کی وجہ یہاں کے مہمان نواز لوگ ہیں جو ہمیں اپنے گھر بلاتے ہیں اور ہماری خاطر تواضع بھر پور انداز میں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر جو گندگی دکھائی جاتی ہے یہاں اس کے بالکل برعکس ہیں، ہم جب سے یہاں آئے ہیں ہم نے اپنے ارد گرد رنگ اور پیار ہی دیکھا ہے۔پاکستان آئے اس جرمن جوڑے نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :